18 اگست 2012 - 19:30

اکواڈو کے وزيرخارجہ نے برطانيہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک برطانيہ کي کالوني نہيں ہے

ابنا: اکواڈور کے وزير خارجہ ريکارڈو پاتينو نے کہا ہے کہ وہ برطانيہ کي نوآباديات نہيں ہے کہ وہ ويکي ليکس کے باني جوليان آسانژ کے بارے ميں لندن کے حکم کے سامنے سرتسليم خم کرے اکواڈور کے وزير خارجہ نے کہا کہ ان کے ملک کےصدر رافائل کورہ نے ويکي ليکس کے باني کو اپنے ملک ميں سياسي پناہ دينے کي اجازت دے دي ہے اور ہم برطانيہ پر واضح کردينا چاہتے ہيں کہ وہ اکواڈور کو اپني کالوني تصور نہ کرے اس سے پہلے برطانيہ نے کہا تھا کہ وہ اپنے قانون کے مطابق لندن ميں اکواڈرو کے سفارتخانے پر حملہ کرکے ويکي ليکس  کے باني آسانژ کو گرفتار کرلے گا اطلاعات ہيں کہ برطانوي سيکورٹي فورس نے اکواڈور کے سفارتخانے کا محاصرہ کرليا ہے –

دريں اثناء اکواڈور کے صدر نے برطانيہ کو خبردار کيا ہے کہ وہ لندن ميں اکواڈور کے سفارتخانے کے خلاف کسي بھي طرح کي مہم جوئي سے باز رہے - اکواڈور کے صدر رافائل کورہ نے لندن ميں اپنے سفارتخانے کا محاصرہ کئے جانے کي سخت الفاظ ميں مذمت کي ہے انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کا ملک اپني خود مختاري کا دفاع کرنا اچھي طرح جانتا ہے

.......

/169